کورونا وائرسے24گھنٹوں میں 61اموات،3747نئےکیسز

اسلام آباد(نیوزٹویو) کورونا وائرس کی چوتھی لہرکی تباہ کاریاں جا ری ہیں اس جان لیوا وائرس کے سبب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید61افراد موت کی وادی میں اتر گئے جبکہ   مزید نئے3747 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 79 ہزار 305 ہو گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعدادو شمار جاری کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3747 مثبت کیسز سامنے آئے۔ تعداد 11 لاکھ 79 ہزار 305 سے تجاوز کر گئی جبکہ مزید 61 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 175 ہو گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 ہزار 908 ٹیسٹ کیے گئے۔ جبکہ 2940 مریض صحتیاب ہوئے۔ 5506 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 37 ہزار تین سو گیارہ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 64 ہزار سات سو بتیس، پنجاب میں چار لاکھ ایک ہزار تین سو تہتر، بلوچستان میں 32 ہزار تین سو چوہتر جبکہ اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سات سو اٹھاون ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں