کویت پی آئی اے کے پروازوں پر پابندی ختم کرےورنہ1اکتوبرسے کویتی ائر لا ئن کا پاکستان میں آپریشن بند،سی اے اے

اسلام آباد (نیوزٹویو) کویت کی جانب سے قومی ایئرلائنز پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن پر پابندی لگانے کے جواب میں پاکستان میں بھی کویت ائرلا ئن کا فلا ئٹ آپریشن محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا پا کستان نے کویت حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر قومی ائر لا ئن پی آئی اے کے فلا ئٹ آپریشن پر عائد پا بندی 30ستمبر تک نہ ہٹا ئی گئی تو یکم اکتوبر سے کویت کی ائر لا ئن بھی پا کستان نہیں آسکے گی

سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کویت کو مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں ان سے قومی ائر لا ئن کے فلا ئٹ آپریشن پر پا بندی کے فیصلے پر نظر ثا نی کی درخواست کی گئی ہے اور یہ بھی وا ضح کر دیا گیا ہے کہ قومی ائر لا ئن کا فلا ئٹ آپریشن بحال نہ ہو نے پر پا کستان عالمی اصولوں کے تحت کویتی ا ئر لا ئن کے فلا ئٹ آپریشن پر پا بند ی عائد کر دے گا اوریکم اکتوبررات ایک بجے سے کویتی پروازوں کی پاکستان آمد محدود کی جاسکتی ہےکویتی پروازوں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، سی اے اے کا  خط میں کہنا ہے کہ کورونا کی مشکل صورتحال کے باوجود کویتی پروازیں بلارکاوٹ پاکستان آرہی ہیں بارہا پی آئی اے کو کویت میں فلائٹ آپریشن کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی مگرہماری درخواست کو نظرانداز کیا گیااور خط کا جواب بھی نہیں دیا گیا ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ سی اے اے نے کویت کی سول ایوی ایشن پر زور دیا ہے کہ کویتی حکام پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں