کے الیکٹر ک کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو موصول

کراچی (نیوزٹویو)کے الیکٹر ک  نے بھی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔کے- الیکٹرک کی جانب سے ماہانہ فیول چارجزکی مد میں 97 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست نیپرا کوموصول ہو گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست اگست کےمہینے کےلیے دی گئی نیپرا کے الیکٹر ک کی درخواست پر29 ستمبرکوسماعت کرےگا۔ منظوری کی صورت میں کراچی کےصارفین پر ایک  ارب 70 کروڑروپے کا بوجھ پڑے گا۔ اس سے قبل  سنٹرل پاور  پرچیزنگ کمپنی نے بجلی 2روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز دی  تھی۔سنٹرل پاور پرچیزنگ(سی پی پی اے) ایجنسی نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دیتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں