گزشتہ شب منال خان اور احسن محسن اکرام کی دھوم دھام ڈھولکی کی تقریب۔

 اسلام آباد ( ویب ڈیسک) گزشتہ شب پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔  شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی کے دھوم دھام  فنکشن سے ہوا۔  تقریب کا آغاز ہونا ہی تھا کہ تصویروں اور ڈانس ویڈیوز کا جیسے کہ انٹرنیٹ پر سیلاب ہی آ گیا ہو۔ اس وقت سوشل میڈیا سائٹس پر منال خان اور احسن محسن کی ڈھولکی کی تصویروں اور ویڈیوز  کی بھر مار  ہے۔جنہیں دونوں کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ منال خان اور احسن محسن اکرام کی جانب سے اپنی ڈھولکی کی تصویریں اورویڈیوز بھی اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منال خان نے اپنی ڈھولکی کی تقریب کے لیے نارنجی جبکہ احسن محسن نے کریم رنگ کے لباس اور ویسٹ کوٹ زیب تن کر رکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں