اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے سی ڈی اے کے ریگولر اور ڈیپوٹیشن افسران کے مابین پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق درخواست میں سی ڈی اے افسران کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔سی ڈی اے کے ریگولر افسران نے امتیازی سلوک پردائر درخواست کی سماعت کے دوران موقف اختیار کیاگیا کہ سی ڈی اے افسران کے لیے اہلیت کی تاریخ 2018 جبکہ ڈیپوٹیشن افسران کے لیے 2021 مقرر کی گئی، عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ چئیرمین سی ڈی اے، ممبر اسٹیٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا۔
