ہمیں بیانیہ کے تضاد کا شکار نہیں ہونا،اگلا الیکشن ہمارا ہے،مریم نواز

 لا ہور(نیوزٹویو)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ چل رہا ہے، آئندہ ووٹ چوری کرناممکن نہیں ہوگا۔ ہمیں بیانیوں کے تضاد کا شکار نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی اس پر توجہ دینی چاہیے۔ اگلا الیکشن ہمارا ہے، اس لیے ہمیں مضبوطی اور اتحاد سے الیکشن لڑنا ہو گا، اگر ہمارا بیانیہ ہمارے پاس نہ ہوتا تو ہم میں اور دوسری جماعتوں میں کوئی فرق نہ ہوتا۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام ملتان ڈویژن کی میٹنگ ہوئی، قائد مسلم لیگ ن، مریم نواز، حمزہ، رانا ثنا اللہ، اویس لغاری، عظمی بخاری، ذیشان رفیق، عبد الرحمن کانجو،نزہت صادق سمیت ایم این ایز،ایم پی ایز اور پارٹی عہدیداران نے شرکت کیپارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں شاندارکامیابی ملی،ن لیگ کتنی بڑی طاقت ہے اس کا اندازہ حکومت کو بخوبی ہے لیکن خود ن لیگ کو نہیں۔

آج بھی ن لیگ کو ہرانے کیلئے دھاندلی اور ووٹ چوری کرنا پڑتے ہیں، ہمیں بیانیوں کے تضاد کا شکارنہیں ہونا چاہیے اور نہ اس پر توجہ دینی چاہیے۔ لوگ کہہ رہے ہیں یہ دھاندلی کرکے دوبارہ آنا چاہتے ہیں،میں ان کو بتا دوں اب دوبارہ ووٹ چوری کرنا ممکن نہیں ہوگا،پورے ملک میں ووٹ کو عزت دوکا بیانیہ چل رہا ہے اور یہی بیانیہ ہماری پہچان ہے۔مریم نواز نے کہا کہ آج ہر ادارہ اپنی بقاکی جنگ لڑ رہا ہے،ان کے پول کھل رہے ہیں اس لیے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہیں،اگلا الیکشن ہمارا ہے اس لیے ہمیں مضبوطی اور اتحاد سے الیکشن لڑنا ہوگا۔ پاکستان کا مستقبل کوئی ہے تو وہ مسلم لیگ ن ہے، کسی جماعت کے پاس ہمارے جیسا لیڈر ہے نہ ہمارے جیسا ووٹ بینک ہے، باقی جماعتوں کے سربراہ کارکنوں سے قربانی مانگتے ہیں ، ہمارے لیڈر نے خود قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے تھوڑی سے کمزوری دکھائی تو یہ ہم پر چڑھ دوڑیں گے، اس لیے ہمیں مضبوط ہونا پڑے گا، اگلا الیکشن ہمارا ہے، اس لیے ہمیں مضبوطی اور اتحاد سے الیکشن لڑنا ہوگا، اگر ہمارا بیانیہ ہمارے پاس نہ ہوتا تو ہم میں اور دوسری جماعتوں میں کوئی فرق نہ ہوتا، ہمارا بیانیہ ہی ہماری پہچان ہے۔  انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ووٹ کو عزت کا بیانیہ چل رہا ہے، آج ہر ادارہ اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے، آج کرم ایجنسی کی رپورٹ پی ٹی آئی کی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، ان کے پول کھل رہے ہیں اس لیے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں