16 ستمبر سے50 فیصد حاضری کیساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان، اسد عمر

اسلام آباد (نیوزٹویو)حکومت نے کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کیلئے پابندیاں بڑھانے اور تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ 16 ستمبر سے50 فیصد حاضری کیساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ  صورتحال بہتر بھی ہوئی اور خطرہ ختم نہیں ہوا۔مکمل ویکیسینیشن افراد 30 ستمبر سےفضائی سفر بھے نییں کر سکیں گے۔ ایسے افراد کا شاپنگ سنٹرز میں بھی داخلہ  بند ہوگا۔  جبکہ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤس کی سروسز حاصل نہیں کر سکیں گئے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اب پابندیاں ان افراد پر لگائی جائیں گی جو کورونا کی ویکسین نہیں لگوا رہے۔ شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ چلےگی جبکہ آوٹ ڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔ انڈورڈائننگ پر پابندی عائد ہوگی۔ لاہور، ملتان، سرگودھا اور فیصل آباد سمیت چھ اضلاع میں پابندیوں مین توسیع کردی گئ۔ خیبر پختو نخواکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ خیبر پختو نخواکے ضلع بنوں میں بھی بندشیں قائم رہیں گی۔ انٹرسٹی بس سروس کےلیے 50فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔ حکومت کی کوشش ہے کہ حالات کو معمول پر لے کر آئیں۔موجودہ صورتحال پر آگاہ کرتے ہوئے اسدعمر کا کہنا تھا ہم نے 24اضلاع میں 4ستمبر کوکچھ بندشیں لگائی تھیں۔ 24اضلاع میں سے 18 میں بہتری نظر آرہی ہے۔ 6اضلاع میں انتہا درجے کی بندشیں قائم رہیں گی۔  6اضلاع میں آؤٹ ڈورڈائننگ کاٹائم بڑھاکر 10 بجےتک کیا جا رہا ہے۔پنجاب کے 5 اور خیبر پختونخوا کے ایک ضلع میں بندشیں برقرار رہیں گی۔ کاروبا ر کی مکمل بندش کی طرف نہیں جارہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں