آئی جی پنجاب نے پولیس کےسات 7اعلیٰ افسران تبدیل کر دئیے

لا ہور(نیوزٹویو) انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب سردارعلی خان نے پنجاب پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے گریڈ 18اور19کے 7سات اعلیٰ افسران کےتبادلے اوران کی نئی تقرریاں کر دی ہیں

ان پولیس افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جا ری کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ عبدالغفارقیصرانی کو اے آئی جی ڈسپلن، سی پی او پنجاب لا ہور تعینات کیا گیا ہےایس پی سٹاف آفیسر ٹو چیف منسٹر فار پولیس کوآرڈینیشن عاطف نذیرکوعبدالغفارقیصرانی کی جگہ ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کردیا گیا ہے ڈی پی ٹوبہ ٹیک سنگھ راناعمر فاروق کو عاطف نذیر کی جگہ ایس پی سٹاف آفیسرٹو چیف منسٹر تعینات کیا گیا ہے ایس پی انویسٹی گیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ سردار ماورہان خان کو ایس پی انویسٹی گیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اضافی چارج سونپ دیا گیاہے ڈی پی او ناروال سید علی اکبرشاہ کوسنٹرل پولیس آفس (سی پی او) لا ہور پنجاب میں تعینات کیا گیا ہے ایس ایس پی ریسرچ اینڈ اینلا ئسزسی ٹی ڈی پنجاب کامران ممتاز کو ڈی پی او ناروال تعینات کیا گیا ہے ایس ایس پی انٹرنل اکا ؤنٹیبلٹی برانچ لا ہور غلام مبشر میکن کوایس ایس پی ایڈمن لا ہور تعینات کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں