اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کاروائی،غیر قانونی اسلحہ برآمد

اسلام آباد(نیوزٹویو) اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے ۔ جس کے نتیجے میں زین اللہ شخص کو اسلحے سمیت تحویل میں لے لیا۔ ایئرپورٹ کے داخلی راستے پر دوران چیکنگ گاڑی سے اسلحہ برآمد ہوا۔ گاڑی سے نائن ایم ایم پسٹل،  ایک میگزین اور 15گولیاں برآمد ہوئیں ہیں۔ برآمد شدہ اسلحہ  لائسنس کے بغیر تھا۔تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے ملزم زین اللہ کو ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں