اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی شرح میں تشویشناک اضافہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 113 شہری ڈینگی کا شکارہوئے ہیں۔مجموعی طور پر اسلام آباد میں اس وقت 1342 افراد ڈینگی کا شکار ہیں جبکہ اب تک ڈینگی کے باعث 5 افراد جان بحق ہو چکے گئے۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 78 نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے ہیں۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 895 لوگ ڈینگی کا شکار ہیں۔ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 35 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 447 مریض موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں