اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 73 کیسز رپورٹ ہوئے۔ دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کل 698 مریض ہیں ۔ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی وائرس سے 98 افراد متاثر ہوئے۔اسلام آباد میں ڈینگی کے کل مریض 1030 ہوگئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد کے شہری علاقوں میں 25 کیس رپورٹ ہوئے۔ شہری علاقوں میں ڈینگی کے کل 332 مریض ہیں۔ اسلام آباد میں ڈینگی سے اب تک 5 افراد جابحق ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں