افغانستان کے صوبہ قندوز کی مسجد میں خودکش دھماکہ،50افرادجاں بحق،90 زخمی

قندوز (نیوزٹویو)افغانستان کے صوبہ قندوز میں جمعہ کی نماز کے دوران خودکش دھماکےکے نتیجے میں 50افراد جاں بحق اور90سے زائد زخمی ہوگئے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا ہےکہ مسجد میں دھماکے کی تحقیقات کررہے ہیں جب کہ جائے وقوعہ میں خصوصی دستے پہنچ گئے ہیں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبہ قندوز میں دھماکہ شہر کی جامع مسجد میں ہوا جہاں نماز جمعہ پڑھنے کیلئے آئے نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں اب تک 50افراد جاں بحق اور 90سے زائد زخمی ہوگئے ہیں تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ طالبان نے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں