ایف بی آر کا ریجنل کمشنرکو خط،13 اکتوبر تک پراپرٹی ایویلیو ایشن طلب

اسلام آباد(نیوزٹویو)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے جائیداد کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کیلئے ریجنل کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں تمام ریجنل ٹیکس کمشنرز سے 13 اکتوبر تک پراپرٹی ایویلیو ایشن طلب کی گئی ہیں۔ ایف بی آر نے تمام دفاتر سے پراپرٹی کی نئی ایویلیو ایشن طلب کرلی ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق ملک کے 18 بڑے شہروں میں پراپرٹی کی نئی ایویلیو ایشن کا تعین کیا جائے گا۔ پراپرٹی کی پرانی ایویلیو ایشن میں کوئی فرق ہو تو آگاہ کیا جائے۔ کسی علاقے میں اگر کسی جگہ کی ایویلیو ایشن شامل نہیں تو اسے شامل کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں