بارہ کہو میں شادی کی تقریب میں ہو ائی فائرنگ کی وائرل ویڈیو،فائرنگ کرنےوالےملزمان گرفتار

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ بھارہ کہو کے علاقے نئی آبادی میں ہوائی فائرنگ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہوا ئی فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاتھانہ بھارہ کہو کے علاقے نئی آبادی میں رات گئے شادی کی تقریب میں کچھ نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کرکے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا تھاایس پی سٹی زون رانا عبدالوہاب نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو فوری فائرنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت دی ایس ایچ او اسجد محمود معہ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کے ذریعے فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن قبضہ میں لے لیا ملزمان میں کمل وحید اور عمر محمد شامل ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ائی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں