بختاوربھٹوکے ہاں بیٹے کی ولادت،آصف زرداری نانا،اوربلاول بھٹوماموں بن گئے

کراچی (نیوزٹویو)سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے  بختاور بھٹو نے ٹویٹر پر بیٹے کی ولادت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بلاول بھٹوٹویٹ

بختاور کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آفیشلی ماموں بن گئے ہیں۔ بختاور بھٹو کے گھر بیٹے کی ولادت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ہمشیرہ  آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ آفیشیلی خالہ بن گئی ہیں۔ انہوں نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے پیغام جاری کیا ہے شہید بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سب سے پہلے ٹوئٹر پر بیٹے کی ولادت کی اطلاع دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں