تلوار کا نشان اور پیپلزپارٹی کا نام دیا جائے، غنوی بھٹو

اسلام آباد (نیوزٹویو)تلوار کا نشان  اور پیپلزپارٹی کا نام دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے غنوی بھٹو کی درخواست پر پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سے جواب مانگ لیا۔الیکشن کمیشن میں تلوار کے انتخابی نشان اور پیپلزپارٹی کے نام کیلئے غنوی بھٹو کی درخواست پر سماعت ہوئی۔غنوی بھٹو کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اصل پیپلزپارٹی ان کی ہے کوئی دوسرا یہ نام استعمال نہیں کر سکتا، الیکشن کمیشن نے تلوار کا نشان غیر رجسٹرڈ جماعت کو دے رکھا ہے ۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ ریکارڈ کا جائزہ لیکر آئندہ سماعت پر میرٹ پر کیس سنیں گے،الیکشن کمیشن نے مزید سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں