توشہ خانہ ریفرنس کیس، نیب عدالت نے کیس کی سماعت 20اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد(نیوزٹویو) احتساب عدالت توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف مریم نواز کی اعتراض سے متعلق درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی ہے۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کی ہے۔نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور درخواست گزار کے وکیل قاضی مصباح عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔ قاضی مصباح نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی استدعا منظور کرلی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں