تھانہ نیوٹاون پولیس کی کاروائی،03 کار چور گرفتار

راولپنڈی(نیوزٹویو) راولپنڈی  میں تھانہ نیوٹاون پولیس کی کاروائی عمل  آئی۔کاروائی کے نتیجے میں 03 کار چور گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں سلیم, علی خان اور جہانگیر شامل ہیں۔ دورانِ کاروائی مسروقہ گاڑی برآمد ہوئی ہے۔ایس ایچ او نیو ٹاؤن اور ٹیم نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ملزمان سے برآمد شدہ گاڑی بولان کیری کو قانونی پراسس کے بعد اصل مالک بلال احمد کے حولے کر دیا گیا۔ ایس پی راول ضیاءالدین احمد کی طرف سے ایس ایچ او نیوٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دی گئی۔ ، ایس پی راول ضیاء الدین احمدکاکہنا ہے کہ کار و موٹرسائیکل چوروں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں