تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے لائسنس کا اجراء

اسلام آباد(نیوزٹویو) گزشتہ روز تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے لائسنس کا اجراء کی تقریب کا انعقاد ہواہے۔ وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہرکی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ دو کنوؤں کی دریافت کیلئے لائسنس جاری کردیئے گئے ہیں۔ دو کنوؤں کی دریافت کے سلسلے میں اٹک اور لورالائی میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ہر کنویں کے دریافت کے علاقے میں سالانہ 30 ہزار ڈالر فلاحی کاموں پر خرچ ہونگے۔ذخائر کی دریافت میں کامیابی کی صورت میں قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی ہے۔حکومت نے ملکی معدنی وسائل کی دریافت کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس پرانکا مزید کہنا  ہے کہ اگلے چند ماہ میں آف شور ایکسپلوریشن لائسنسز کا اجراء بھی کر دیا جائے گا ۔ حکومت گیس کی درآمد کیلئے نئے ٹرمینلز پر کام کررہی ہے۔ مقامی گیس کی دریافت پر بھی ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں