15دنوں میں تین کار چور گینگ گرفتار,ایس پی انویسٹی گیشن لیاقت حیات نیازی

اسلام آباد(نیوزٹویو) ایس پی انویسٹی گیشن لیاقت حیات نیازی نے پریس کانفرنس کی ہے۔ پریس کانفرنس  کے دوران انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران کارچوروں کے تین گینگ پکڑے گئے ہیں۔ پندرہ دنوں کے دوران کار چوری میں ملوث 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ چوروں سے 15 گاڑیاں اور چار موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ پانچ ملزمان کو جوڈیشل کیا جاچکا ہے4 ملزمان ریمانڈ پر ہیں۔اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نےڈھائی کروڑ روپے مالیت کی گاڑیا ں اور موٹر سائیکل بر آمد کر لئےہیں۔ گرفتار ملزمان کے متعلق تفصیلات فراہم  کرتے ہوئے لیاقت حیات نیازی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مختلف تھانوں میں کارچوری میں ملوث رہے ہیں۔ گرفتار ہونیوالے ملزمان ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔کچھ ملزمان پہلے بھی جیل جاچکے ہیں اور جیل سے واپس آنے پر دوبارہ چوریاں کررہے تھے۔ سعید نامی ملزم میانوالی سے تعلق رکھتا ہے۔ صوابی سے تعلق رکھنے والے شخص انورزیب کو بھی گرفتار کیا گیاہے۔ انور زیب چوری کی گاڑیاں خرید کر ان کو ڈسپوز آف کرتاتھا۔کار چور ملزمان گاڑی چوری کرنے  کے لیے گاڑی کا پچھلی عینک کا شیشہ توڑ کر دروازہ کھول لیتے تھے۔ کارچوری ہونے پر تاوان لینے والی زیادہ کالیں جعلی ہوتی ہیں۔ اگر کسی کو کار چوری کیلئے تاوان کی کال آتی ہے تو پولیس کیساتھ تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں