حکومت کانیب آرڈیننس سےاپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی شق ختم کرنےاورآئندہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانےکا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی کابینہ نےآئندہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتویں مردم شماری کرانے سے متعلق پیش کردہ تجاویز منظور کرلی ہیں اورمردم شماری کے لیے فوج کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی ہے وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے نیب آرڈیننس کے مسودے پر بحث کو موخر کرکے اپوزیشن لیڈر سےمشاورت کے حوالے سے آرڈیننس لا نے کافیصلہ کیا گیا ہے وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ اجلاس میں ملک میں ہونے والی ساتویں مردم شماری سے متعلق تجاویز کو جزوی طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔ کابینہ نے ساتویں مردم شماری کیلئے فوج کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق کہ اجلاس کے دوران ایم کیو ایم نے مردم شماری کے طریقہ کار میں شامل بعض تجاویز کی مخالفت کی۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور امین الحق کی جانب سے مخالفت کی گئی وفاقی وزیر آئی ٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما امین الحق نے کہا کہ مردم شماری کیلئے ڈیفیکٹو طریقہ کار اپنایا جانا چاہیے، جو شخص جہاں مقیم ہے اسے مردم شماری کے دوران اسی علاقے کی آبادی میں شمار کیا جائے۔واضح رہے کہ ملک میں آخری مردم شماری 2017ء میں ہوئی تھی، مردم شماری کے نتائج پر سندھ کی سیاسی قیادت نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ سیاسی قیادت کی طرف سے موقف اپنایا گیا تھا کہ مردم شماری میں سندھ بالعموم اور کراچی سمیت صوبے کے شہری علاقوں کی آبادی کو کم ظاہر کیا گیا ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ چیئرمین نیب کے آرڈیننس کا مسودہ مکمل ہوگیا ہے لیکن آج کابینہ میں بحث نہیں ہوئی حزب اختلاف کو اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنا چاہیے تاکہ ہم مشاورت کرسکیں شہبازشریف خود نیب کے ملزم ہیں، شہبازشریف سے مشاورت کا مطلب چورسے پوچھنا ہے، اگلے چیئرمین کی تعنیاتی کے لیے شہبازشریف سے مشاورت نہیں ہوگی اپوزیشن لیڈرسے مشاورت کے حوالے سے کل اس ضمن میں آرڈیننس آئے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں نئی مردم شماری میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔ لوگوں کو جب گنا جاتا ہے تو ایک ہی وقت میں کرفیو لگاکر گنا جاتا ہے کہ کون کہاں ہے، لوگوں کو سوالنامہ بھیجا جاتا ہے کہ جہاں آپ ہیں وہاں 6 مہینے سے زیادہ عرصے سے رہ رہے ہیں اور کیا مزید 6 مہینے رہیں گےانہوں نے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک طریقہ کار کے مطابق آگے چلیں گے، مردم شماری میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی جس میں ٹیبلیٹس کا بھی استعمال کیا جائے گا، نادرا اور دیگر اداروں کی مدد لی جائے گی۔ مردم شماری کے مکمل ہونے کے بعد نئی حلقوں کے لیے الیکشن کمیشن کو مطلع کیا جائے گا۔فواد چودھری نے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 3 ربیع الاول سے 13 ربیع الاول تک عشرہ رحمت اللعالمین ﷺکے طور پر سرکاری سطح پر منایا جائے گا اور اس حوالے سے تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ عید میلاد النبی کے موقع پر حکومت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پینڈورا پیپرزسے متعلق وفاقی کابینہ کو اس معاملے پر بریفنگ دی گئی، پنڈورا پیپرزکے حوالے سے وزیراعظم معائنہ کمیشن کے تحت سیل قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق اپوزیشن کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے، اپوزیشن جلسوں میں رونے دھونے کے بجائے پارلیمنٹ میں اپنا کردارادا کرے۔ پاکستان میں اصلاحات کی بات کریں تو احتجاج شروع ہو جاتا ہے۔ ہمارا ملک میں شفاف انتخابات کرنا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم کبھی نہیں چاہیں گے ہمارے ڈاکٹرز بین الاقوامی اسٹینڈرڈ کے مطابق نہ ہو، ڈاکٹرفیصل سلطان نے کابینہ کومیڈیکل کالجوں میں داخلہ ٹیسٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، دولاکھ طالب علموں کے لیے داخلہ ٹیسٹ کے دوران کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کا انتظام کرنا ممکن نہیں انہوں نے کہاکہ عالمی منڈیوں میں اس وقت تیل، گیس کی قیمتوں میں بہت اضافہ ہوچکا ہے، ہمارے پاس بجلی وافر موجود ہے، لوگ بجلی کا استعمال زیادہ اور گیس کا استعمال کم کریں، یہ فارمولا سردیوں کے حوالے سے ہے۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں