حکومت گزشتہ 10سالوں میں ملنےوالےتحائف پبلک کردے،عدالت کا وفاقی حکومت کو مشورہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) اسلام آباد ہا ئیکورٹ نے وفاقی حکومت کوبیرونی ممالک سے ملنے والے تحائف پر سخت سوالات اٹھا دئیے ہیں اور مشورہ دیا ہے کہ حکومت گزشتہ 10سالوں کے تحائف پبلک کردے بدھ کواسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف  سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی سماعت میں وفاقی حکومت نے اسلام آ باد ہائی کورٹ سے ملنے والے تحائف کی فہرست عدالت میں پیش کرنے کے لیےمہلت مانگ لی جس پر عدالت کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اظہار برہمی کرتے ہوئےبیرون ممالک سے ملنے والے تحفوں پرحکومتی اقدامات پر سوالات اٹھا دیے اور کہا کہ اگر کوئی دفاعی تحفہ ہو بے شک نہ بتائیں لیکن  پبلک کرنے پر پابندی کیوں؟ اگر کسی ملک نے ہار تحفے میں دیا تو پبلک کرنے میں کیا حرج ہے ؟حکومت دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہورہی ہے؟ حکمرانوں کو ملنے والے تحائف ان کے نہیں بلکہ عوام کے ہیں، عوامی عہدہ نہ ہو تو کیا عہدوں پر بیٹھے لوگوں کو تحائف ملیں گے ؟ حکومت کیوں تمام تحائف کو میوزیم میں نہیں رکھتی؟جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے گزشتہ10 سال کے تحائف پبلک کردے، حکومت یہ بھی بتائے کہ کتنے تحائف کا ایف بی آر سے تخمینہ لگوایا ؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں