داعش سے چھٹکارا،طالبان واحد اور بہترین آپشن،طالبان سےبات کےلیےامریکہ قائدانہ کرداراداکرے،وزیراعظم عمران خان

 اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ داعش سے چھٹکارے کیلئے طالبان واحد اور بہترین آپشن ہے دنیا افغانستان بات کرے امریکہ قائدانہ کردار ادا کرے افغانستان کو تنہا کرنے سے منفی اثرات مرتب ہوں گے، افراتفری اور انسانی بحران جنم لے گا امریکا کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا، افغانستان میں جامع حکومت چاہتے ہیں وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، افغانستان تمام ہمسایہ ممالک کیلئے اہم تجارتی گزر گاہ ہے، وسط ایشیائی ممالک افغانستان کے راستے پاکستان تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، طالبان نے 20 سال بعد حکومت سنبھالی ہے، افغانستان میں خانہ جنگی سے بہت تباہی ہوئی، افغانستان میں صورتحال کشیدہ ہوئی تو اثرات دور تک جائیں گے، پاکستان خطے میں اقتصادی تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔۔پاکستان کے چین سے اچھے تعلقات ہیں اور چین خطے میں ابھرتی ہوئی طاقت ہے۔

عمران خان نے کہاکہ ہمیں ماضی میں قربانی کا بکرا بنایاگیا اور ہمارے ساتھ ناانصافی کی گئیطالبان حکومت افغانستان میں صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے، دنیا کو افغانستان کے ساتھ ہر صورت بات چیت کرنی چاہیئے، افغانستان کو تنہا کرنے سے منفی اثرات مرتب ہوں گے، امریکا کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا، امریکی عوام کو افغانستان کی اصل صورتحال سے گمراہ رکھا گیا، افغانستان کو تنہا کرنے سے افراتفری اور انسانی بحران پیدا ہوگا، افغانستان میں مضبوط طالبان حکومت دہشتگرد تنظیموں سے نمٹ سکتی ہے، امریکا نے 20 سال افغانستان میں رہ کر دیکھ لیا کہ مسائل کا حل کیا ہے۔دنیاکوافغانستان کےساتھ ہرصورت بات چیت کرنی چاہیے،طالبان نے واضح کیا کہ وہ تعلیم ،خواتین کے حقوق اور دیگر مسائل کو حل کریں گے،طالبان نے خواتین کی تعلیم سے انکار نہیں کیا ، شرعی طریقے سےحصول کی بات کی۔وزیراعظم عمران خان نے استفسار کیا کہ اشرف غنی کی حکومت اور ان کی سیکیورٹی فورسز آج کہاں ہیں

مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان اور بھارت کا حل طلب مسئلہ ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، مسئلہ کشمیر کو یو این قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے، بھارت اور پاکستان کے درمیان 3 جنگیں ہوچکی ہیں، بھارت میں مکمل طور پر نسل پرست حکومت ہے، بھارت نے ہمیشہ پاکستان پر الزامات لگائے، بھارت نے پاکستان پر جو الزامات لگائے ان کے ثبوت فراہم نہیں کیے، کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر اقوام متحدہ نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخی پر عمران خان نے کہا کہ کرکٹ بورڈز اور کھلاڑیوں کیلئے پیسہ ترجیح ہے، انگلینڈ سے امید تھی لیکن انہوں نے مایوس کیا، انگلینڈ نے بغیر کسی مشاورت دورہ منسوخ کر دیا، انگلینڈ کو سوچنا چاہیئے تھا کہ انہوں نے کیا کیا، پاکستانی ٹیم نے مشکل وقت میں انگلینڈ کا دورہ کیا، کرکٹ بورڈز اور کھلاڑیوں کیلئے پیسہ ترجیح ہے، انگلینڈ سے امید تھی لیکن انہوں نے مایوس کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں