دھدوچہ ڈیم کے قریب تمام تعمیرات پر پا بندی،پنجاب حکومت کی رپورٹ سپریم میں جمع

اسلام آباد(نیوزٹویو) دھدوچہ ڈیم کی تعمیر کیلئے اضافی زمین کی خریداری سے متعلق پنجاب حکومت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی پنجاب حکومت نے رپورٹ میں کہا ہے کہ مختلف مشکلات کی وجہ سے ڈیم کی تعمیر کا آغاز تاحال نہیں ہوسکازمین مالکان کی مقدمہ بازی اور ڈیم کی تعمیر کی نوعیت مشکلات میں شامل ہیں جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی رپورٹ کے مطابق ڈیم کے قریب کسی بھی قسم کی تعمیرات پر پابندی لگا دی گئی ہے اورگردونواح کی زمینوں کے مالکان کو کو تعمیرات سے روکنے کے نوٹس جاری کر دئیے گئےہیں پنجاب حکومت نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ ڈیم کیلئے اضافی زمین حاصل کرنے کیلئے 1773 ملین روپے فراہم کر دیئے ہیں عدالت نے رپورٹ کی کاپی فریقین کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے اورکیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں