راولپنڈی میں خاتون پر تشدد، سی پی او محمد احسن یونس کا واقع کا نوٹس

راولپنڈی (نیوزٹویو)خاتون پر تشدد کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل پر چلنے والی خبر پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لے لیا ہے۔پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ خاتون پر تشدد میں ملوث مرد و عورت کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کی شناخت حسن اور نازیہ کے نام سے ہوئی ہے۔متاثرہ خاتون پر تشدد کرنے والی خاتون نازیہ اس کی نند جبکہ ملزم حسن اس کی دوسری نند کا شوہر ہے۔ سی پی او نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس سلسلے میں سول لائنز اور صدر بیرونی پولیس کی مشترکہ کاوش سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ تشدد کا واقعہ پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا تھا۔ سی پی او کے احکامات پر پولیس کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کیا گیاہے۔جبکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا۔ سی پی او محمد احسن یونس  کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ راولپنڈی پولیس خواتین پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے جسے عملی طور پر یقینی بنایا جا رہا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں