ربیع الاؤل کا چاند نظرآگیا 12ربیع الاول 19اکتوبر منگل کو ہوگی،حکومت کا بھرپورطریقہ سے منانےکا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزٹو) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ربیع الا ول کا چاند نظرآنے کا اعلان کردیا ہے 12ربیع الاول منگل 19اکتوبر کو ہوگی تفصیلات کے مطابق چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ربیع الاوّل کا چاند نظر آ گیا۔ربیع الاول کے چاند کی رویت کے لئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا، جس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے کی، جبکہ رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کے علاوہ، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئر مین رویت ہلال کیمٹی کا کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہا۔ یکم ربیع الاول کل 8 اکتوبر 2021 کو ہوگی، 12 ربیع الاول 19 اکتوبر 2021 بروز منگل ہو گی۔

دوسری طرف وزیراعظم کی صدارت میں کورکمیٹی اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ماہ ربیع الاول کو بھرپور طریقہ اور مذہبی جوش وخروش سے منایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں