رحیم آباد میں خاتون کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشد د کرنے والا شخص گرفتار

راولپنڈی (نیوزٹویو) ائیرپورٹ کے علاقہ رحیم آباد میں خاتون کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشد د کے بارے ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او محمد احسن یونس  نے واقعے کا  نوٹس لے لیا۔ ایس ایچ او ائیرپورٹ کو فوری کاروائی کا حکم پرایس ایچ او ائیرپورٹ اور ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوۓ اہلیہ کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کرنے والے شخص تنویر کو گرفتار کر لیا ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرا شوہر تنویر مجھ پر تشدد کرتا اور مجھے گھر میں مقید رکھتا ہے۔ملزم تنویر کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس پی پوٹھوہار  کا کہنا ہے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائ جاۓ گی۔ اس سلسلے سی پی او محمد احسن یونس کا بیانیہ ہے کی خواتین اور بچوں پر تشدد اور حبس بیجا میں رکھنے جیسا فعل ہرگز برداشت نہیں کیا جاۓ گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں