سینٹرفیصل واوڈا نےپینڈورا پیپرز کی تحقیقات اپنے سے شروع کرنے کی پیش کش کردی

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل واوڈا نے پینڈورا پیپرزکی تحقیقات اپنے سے شروع کرنے کی پش کش کر دی ہے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ پینڈورا پیپرز کی انکوائری کے فیصلے کاخیر مقدم کر تا ہوں۔ یہ فیصلہ صرف عمران خان ہی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم سے درخواست کرتا ہوں کہ انکوائری ٹیم اس پہ 12-14 گھنٹے روزانہ کام کر کے 5 دن کے اندر نتیجہ دے۔ طریقہ کار ایسا ہو کہ قوم بھی دیکھ سکے آغاز مجھ سے کریں۔ ٹیسٹ کیس بنائیں۔میں غلط ثابت ہوا تو سزا دیں اور اگر صحیح ثابت ہوا تو یہ بھی فیصلہ ہو کہ غلط بیانی ، بدنامی اور سنسنی پھیلانے والے خود ساختہ نام نہاد تحقیقاتی صحافیوں کو کیا سزا ملے گی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں