صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 2 روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے

دبئی (نیوزویب)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 2 روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیرانصاف عبداللہ بن سلطان نے صدرعارف علوی کا استقبال کیا۔متحدہ عرب امارات کے وزیرانصاف عبداللہ بن سلطان نے صدر عارف علوی کا استقبال کیا۔صدر عارف علوی متحدہ عرب امارات میں کاروباری افراد، سرمایہ کاروں، آئی ٹی کمپنیوں اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ صدر مملکت دبئی میں روشن اپنا گھر پروگرام کی تقریب رونمائی میں بھی شرکت کریں گے۔صدر مملکت کے دورہِ دبئی کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں تجارتی و معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔دورہ یو اے ای کے دوران صدرِ پاکستان دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین کا افتتاح کریں گے۔ وہ عرب امارات کے معززین سے ملاقات بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں