صوبائی وزیر مکیش چاولہ کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج

اسلام آباد (نیوزٹویو) سپریم کورٹ نے صوبائی وزیر سندھ مکیش کمار چاولہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردیا درخواست شہری یونس الیاس نے دائر کی تھی سپریم کورٹ نے درخواست زائد المعیاد ہونے کی بنا پر خارج کی عدالت کا کہنا تھا کہ میرٹس پر بھی کیس نہیں بنتا سپریم کورٹ میں کیس تاخیر سے دائر کرنے کی مناسب  وجہ نہیں بتائی گئی درخواست گزار کا موقف تھا کہ     مکیش کمار چاولہ شراب فروشی کرتا ہے شراب فروش ہونے کی بنا پر رکن اسمبلی نہیں بن سکتا اہلہ علاقہ  نے بھی مکیش کمار کی شراب فروشی کے خلاف درخواست دے رکھی ہے جسٹس قاضی محمد امین نے ریمارکس دئیے کہ صادق اور امین تو غیر مسلم پر بھی لاگو ہوتا ہے جسٹس عمر عطا بندیال نےکہا کہ درخواست گزار نے الیکشن ٹریبونل میں وقت پر درخواست  نہیں دی سپریم کورٹ میں درخواست 7 دن تاخیر سے جمع کروائی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں