عراق سے آنے والے زائرین کا قرنطینہ کےخلاف انوکھااحتجاج،ائرپورٹ پر نوحہ خوانی شروع کردی

 اسلام آباد(نیوزٹویو) اسلام آباد ایئرپورٹ پر عراق سے آنے والے زائرین نے اڑتالیس 48 گھنٹے قرنطینہ کرنے کی قانونی پا بندی کے خلاف انوکھا احتجاج کیا زائرین نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر نوحہ خوانی شروع کر دی زائرین کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ پازیٹیو ہوں یا نیگیٹو دونوں صورتوں میں قرنطینہ کیا جارہا یے  ائر پورٹ حکا م کے مطابق زائرین عراق سے براستہ دبئی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ہیں اور قوانین کے مطابق عراق اور شام سے آنے والوں کو 48گھنٹے قرنطینہ کرنا پڑتا یے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں