علاقہ کہوٹہ میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد

راولپنڈی (نیوزٹویو)کہوٹہ کے علاقہ میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد ک لاشیں ملنے کا واقعہ پیش آیاہے۔واقعے کی اطلاع پر ایس پی صدر کامران عامر، ایس ڈی پی او کہوٹہ، ایس ایچ او کہوٹہ اور پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئے۔ ایس پی صدر کامران عامرکا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیم کے ذریعے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں ۔گھر کے اندر سے خاتون، اس کے بھائی نعیم اور ایک نامعلوم شخص کی لاشعیں ملی ہیں۔ نامعلوم لاش کی شناخت کی جا رہی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ ایس پی صدر کامران عامر  نےواقع کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئےیقین دلایا کہ تمام زاویوں پر تحقیقات کرتے ہوۓ حقائق کو سامنے لایا جاۓ گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں