عوام پر بجلی گر گئی،بجلی 1روپے95پیسےفی یونٹ مہنگی

 اسلام آباد(نیوزٹویو) بجلی صارفین پر بجلی گر گئی نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے مہینے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں1 روپے 95 پیسےفی یونٹ کا بڑا اضافہ کر دیا ہے عوام پر 30ارب 40 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا کےاعلا میے کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا نیپرا کی جانب سے اگست کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہےنوٹیفیکیشن کے مطابق قیمتوں میں ا ضا فے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا سنٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی نے(سی پی پی اے) نے نیپرا کو2روپے7 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی اتھارٹی نے 30 ستمبرکو سی پی پی اے کی درخواست پرسماعت کی تھی ایران سےدرآمدہ 104 میگا واٹ بجلی اگست میں 12 روپے 35 پیسے فی یونٹ پڑی چار4کروڑ 52 لاکھ یونٹ ایران سے درآمد کئے گئے۔ جس کیلئے 55 کروڑ 90 لاکھ روپے سی پی پی اے نے ادا کئے۔توانیر ایران سے بجلی کی خریداری کا معاہدہ تاحال نیپرا میں منظور نہیں ہوا۔ نیپرا نوٹیفیکیشن کے مطابق اگست کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ میں ایرانی بجلی کی قیمت 12 روپے 35 پیسے فی یونٹ کی منظوری معاہدہ طے ہونے تک کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں