قبرستان پر قبضہ کیخلاف شہریوں کا ڈی سی آفس کے باہر اختجاج

راولپنڈی (نیوزٹویو) قبرستان پر قبضہ کیخلاف شہریوں کا ڈی سی آفس کے باہر اختجاج جاری ہے۔ شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے ہیں۔جبکہ مظاہرین کا موقف ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے رنیال میں قبرستان کیلیے زمین وقف کی، جس پر قبضہ مافیا نے قبضہ کرلیا اور قبریں مسمار کر دی ہیں۔ مظاہرین  کا مزید کہنا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس کو متعدد بار شکایات کر چکے ہیں لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی ہے۔ عیسائی مسلمانوں کو قبرستان کے لیے زمین وقف کر رہے ہے اور ہمارے لوگ قبضہ کر رہے ہیں۔ داد رسی نہ ہونے پر مجبوراً مظاہرہ کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں