لیڈی منشیات سمگلر مہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

راولپنڈی(نیوزٹویو) راولپنڈی میں تھانہ نصیرآباد کی حدود میں پولیس کی بڑی کاروائی عمل میں آئی۔ کاروائی کے نتیجے میں لیڈی منشیات سمگلر گرفتار کر لیا گیا۔ لیڈی منشیات سمگلر 14سےکلو400 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ منشیات سمگلر مہرین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ نصیر آباد پولیس نے منشیات سمگلر کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی ہے۔ منشیات سمگلر کے خلاف کاروائ ایس ایچ او نصیر آباد اور ان کی ٹیم نے کی ہے۔ اس سلسلے میں ایس پی پوٹھوہارکا کہنا ہے کہ ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ پیش عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے لئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ منشیات فروشوں کے ساتھ ساتھ منشیات پاکٹس کے خلاف بھی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ منشیات کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والے شہداء پولیس کا مشن جاری رہے گا۔ کامیاب کاروائی پرسی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں