مسلم لیگ ن کا ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات پر سوموارکو یوم سوگ منانےکا اعلان

اسلام آباد(نیوزٹویو) پا کستان مسلم لیگ ن نے پا کستان کے محسن نئیو کلیئر سا ئنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر سوموار کوملک بھر میں یوم سوگ منانے کااعلان کیا ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کل ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئےرہنماؤں اورکارکنوں کو خصوصی محافل کے انعقاد کی ہدایت کی ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ فاتحہ خوانی کی خصوصی محافل میں پارٹی رہنما،کارکنان شریک ہوں گے اورمحسن پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ دریں ا ثنا شہباز شریف نے اپنی بیان میں حکومت سے قومی سطح پر تین روزہ سوگ منانے کا مطلبہ بھی کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں