نورمقدم قتل کیس،ملزم ظاہر جفعر کے والدین کا ضمانت کےلیے سپریم کورٹ سے رجوع

 اسلام آباد (نیوزٹویو) ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ضمانت کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے ذاکر جعفر اور والدہ عصمت ذاکر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے اپیل ایڈووکیٹ خواجہ حارث کی جانب سے دائر کی گئی اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی تھی  ملزمان ن سپریم کورٹ میں ضمانت کے لیے د ائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ جس وقت واقعہ پیش آیا وہ کراچی میں تھے او رواقعہ کا علم ہوتے ہی وہ کراچی سے اسلام آبا د پہنچ کر پولیس کی تحقیقات میں شامل ہو گئے تھے ملزمان کا موقف ہے کہ پراسکیوشن کا تھراپی ورکس کے ساتھ مل کرنورمقدم قتل کیس کے ثبوت غائب کرنے کے الزام میں کو ئی حقیقت نہیں ہے اوراس ضمن میں پراسکیوشن نے کو ئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا ہے   

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں