نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ کے دوران امام الحق فیلڈنگ کرتے ہوئے باؤنڈری بورڈز سے ٹکراگئے

راولپنڈی (نیوزٹویو)نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں امام الحق فیلڈنگ کرتے ہوئے باؤنڈری بورڈز سے ٹکراگئےہیں۔ انہیں اسٹریچر پر ڈال کر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں میچ کے دوران بلوچستان کے کپتان امام الحق انجری کاشکار ہوئے۔امام الحق فیلڈنگ کرتے ہوئے باؤنڈری بورڈز سے ٹکرا گئے جس کے بعد انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لےجایا گیا۔ امام الحق کی انجری سے متعلق فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں