وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ڈنمارک کے ہم منصب کے لیے ظہرانے کا اہتمام

اسلام آباد (نیوزٹویو)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ڈنمارک میں گرین پارٹنر شپ معاہدہ ہوا ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈنمارک کے ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک میں گرین پارٹنر شپ معاہدہ ہوا ہے۔ ڈنمارک کی جانب سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پاکستان کو سپورٹ کرنے پر مشکور ہیں۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ڈنمارک کے ہم منصب سے افغانستان کی صورتحال پر بات ہوئی ہے۔ ڈنمارک کے ساتھ باہمی تعلقات اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ڈنمارک کے وزیرخارجہ یپے کوفو اور ڈینش وفد کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا۔ ظہرانے کا اہتمام وزارت خارجہ میں کیا گیا۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،اسپیشل سیکرٹری رضا بشیر تارڑ، ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران نے ظہرانے میں شرکت کی ہے۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے، کابل سے ڈینش شہریوں کے محفوظ انخلاء میں پاکستان کی معاونت کو سراہتے ہوئے، یادگاری شیلڈ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو پیش کی ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم اور جنگی جرائم کے ناقابل تردید شواہد پر مبنی “ڈوزییر” ڈینش وزیر خارجہ کو پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں