وزیر اعظم عمران خان کابلوچستان زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی و مالی نقصان پر اظہارِافسوس۔

اسلام آباد(نیوزٹویو)وزیر اعظم عمران خان نےبلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات اور موجودہ صورتحال کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم آفس کو موصول ہوگئی۔ وزیر اعظم کی جانب سے تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو ریلیف فراہمی میں حکومت بلوچستان کو تمام ممکنہ معاونت کی فراہمی کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی گئی۔ وزیر اعظم عمراب خان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں