وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی دارالعلوم کراچی کا دورہ

کراچی (نیوزٹویو) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی دورہ کراچی کے دوران دارالعلوم کراچی میں آمد کو یقینی بنایا۔ دارالعلوم  کے دورےکے موقع پر وزیر داخلہ کی ممتاز عالم دین اورصدروفاق المدارس مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مدارس اور نظام تعلیم سمیت افغانستان کے معاملات پر بات چیت بھی کی گئی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  کا کہنا ہےکہ مساجد اور مدارس اسلام کے مینار ہیں۔ اسلام کی تبلیغ میں مدارس کا کردار بہت اہم ہے۔ اس پر مزید  بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ حکومت مدارس کی دینی خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہےکہ  اس سلسلے میں حکومت پاکستان کا موقف درست ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  کا  بیانیہ  ہے کہ دنیا طالبان حکومت کو وقت اور وسائل مہیا کرے۔ حالات بہتر ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں