وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فوادحسین کا بلوچستان میں زلزلہ سے واقع ہونے والے نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد (نیوزٹویو) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا بلوچستان میں زلزلہ سے ہونے والے  نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ اس افسوسناک واقعے پر انکا کہناہے کہ بلوچستان میں زلزلہ سے جانی و مالی نقصان پر پوری قوم افسردہ ہے۔ حکومت زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے متعلقہ حکام کو زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد اور زخمیوں کے بہتر علاج معالجہ کی ہدایت کی ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں