پاکستانی قوم ڈاکٹر اے کیو خان کی ہمیشہ مقروض رہے گی،بلاول بھٹو زرداری

 اسلام آباد(نیوزٹویو) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکرتے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان کا ایک عظیم محب وطن فرزند ہم سے بچھڑ گیا آج ہر پاکستانی سوگوار ہے پاکستانی قوم ڈاکٹر اے کیو خان کی ہمیشہ مقروض رہے گی، ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں ڈاکٹر اے کیو خان نے ملک کے اس جوہری پروگرام کو پایئہ تکمیل پر پہنچایا، جس کی بنیاد قائدِ عوام نے رکھی تھی انہوں نے کہا کہ یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ہی تھے، جن کے کہنے پر ڈاکٹر اے کیو خان پاکستان کے جوہری پروگرام سے منسلک ہوگئے تھے انہوں نے کہا کہ دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند درجات اور تمام سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حصلہ دے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں