پاکستانی کرنسی نذر آتش کرنے والا ملزم گرفتار

گوجر خان (نیوزٹویو)سوشل میڈیا پر پاکستانی کرنسی کو نذر آتش کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر گوجرخان پولیس کی کاروائ عمل میں آئی ہے۔ کاروائی کے نتیجے میں پاکستانی کرنسی نذر آتش کرنے والا ملزم غلام ربانی گرفتار کر لیا گیا۔سی پی او محمد احسن یونس نے ویڈیو سامنے آنے پرواقعے کا نوٹس لیتے ہوۓ ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ایس ایچ او گوجرخان اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوۓ ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہارض پاک کی عزت و تکریم سب سے مقدم ہے، ملزم کو قرارواقعی سزا دلوائ جاۓ گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں