پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مضبوط مذہبی، ثقافتی اور دفاعی روابط قائم ہیں،سربراہ پاک بحریہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) کمانڈر راٸل سعودی نیول فورسز واٸس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادکا دورہ کیا اور سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کی ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔کمانڈر راٸل سعودی نیول فورسز کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔بعدازاں ان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا جس کے بعد ان کی پا ک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات ہو ئی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقاٸی میری ٹاٸم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈررائل سعودی نیوی فورسز کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔کمانڈررائل سعودی نیوی فورسز نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔  اس موقع پر پا ک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مضبوط مذہبی، ثقافتی اور دفاعی روابط قائم ہیں۔کمانڈر راٸل سعودی نیول فورسز کے اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں