پنڈورا پیپرز تہلکا مچانے کو تیار،پا نامہ پیپرز سے زیادہ بااثرپاکستانیوں کے نام اوروزیراعظم کے گھر کے پتہ پر رجسٹرڈ آف شورکمپنی بھی شامل

اسلام آباد(نیوزٹویو)کرپشن، ٹیکس چوری ،اور بے نامی اثاثوں کے ذریعے سملگلنگ اور لوٹ مار کی غیر قانونی دولت چھپانے کا ایک اورسکینڈل “پنڈورا پیپرز”منظر عام پر آنے کو تیا رہے ہے ان پیپرز میں پا نامہ سے زیادہ پاکستانیوں کے نام شامل ہیں جن میں انتہا ئی بااثر شخصیات اور بیورتوکریٹ اورسیاستدان بھی شا مل ہیں پنڈورا پیپرز میں پاکستان سمیت ایک سو سترہ ممالک کی اہم شخصیات سے متعلق مالی تفصیلات شامل ہیں، آئی سی آئی جے آج رات ساڑھے نو بجے تفصیلات جاری کرے گا۔ان پیپرز میں دوایسی آف شور کمپنیوں کا ا نکشا ف بھی شا مل ہیں جس میں پا کستان کے موجودہ  وزیرا عظم عمران خان کے لا ہور کے گھر دو2زمان پا رک سے ملتا جلتا پتہ دیا گیا ہے لیکن ان کمپنیوں میں سےا یک کاما لک فرید خان نام شخص ہے جبکہ دوسری کمپنی کا مالک اس کا دوست ہے لیکن وزیراع

تفصیلات کے مطابق عالمی دنیا میں ہلچل مچانے والے پانامہ پیپرز کی طرز پر ایک اور عالمی سکینڈل سامنے آنے والا ہے۔ آئی سی آئی جے آج رات گیارہ اعشاریہ 9ملین دستاویزات شائع کرے گی۔ ایک عالمی تحقیقات جو 2016ء کے پاناما پیپرزکوبھی پیچھے چھوڑدے گی، اس تحقیقات میں 117 ممالک کے 600 صحافیوں، 150میڈیا تنظیمیوں نے حصہ لیا۔ٓئی سی آئی جے کے مطابق پنڈورا پیپرز کے نام سے پروجیکٹ میں 117 ممالک کی اہم شخصیات کی مالی تفصیلات شامل ہیں۔ پنڈورا پیپرز کی تحقیقات میں پاکستان کے بھی دو صحافی شامل ہیں، پنڈورا پیپرز میں کئی پاکستانی شخصیات کی مالی تفصیلات بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا۔ملکی تاریخ کے اس سب سے بڑے کیس کا حتمی فیصلہ اس وقت کے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے سنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں