پنڈورہ لیکس کے حوالےسے ڈی جی ایف آئی اے نے سائبر کرائم ونگ کو متحرک کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پنڈورہ لیکس کے حوالے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے نے سائبر کرائم ونگ کو متحرک کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام تحقیقاتی ادارے بالخصوص آئی بی اور ایف آئی اے چوکس ہیں ۔واضح رہے کہ پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں جن میں وزیر خزانہ شوکت ترین ، وفاقی وزیر مونس الٰہی، پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واوڈا ، پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان، مسلم لیگ نون کے اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار شامل ہیں۔ٓاس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن، وفاقی وزیر خسرو بختیار کے اہل خانہ ، وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وقارمسعود کے بیٹے اور بدنامِ زمانہ ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ کے نام شامل ہیں۔پنڈورا پیپرز کی فہرست میں کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران، بینکاروں،کاروباری شخصیات سمیت  کچھ میڈیا مالکان کے نام بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں