اسلام آباد (نیوزٹویو)آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل برائے انسداد دہشت گردی میجرجنرل (ر) نصرت نسیم ،ائرمارشل ریٹائرڈ عباس خٹک، پنجاب کے سابق وزیر عبدالعلیم خان وزیراعظم کےسابق معاون خصوصی وقارمسعود کے بیٹے کی بھی آف شورکمپنیاں نکل آئیں جبکہ ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ کی آف شور کمپنی بھی پنڈورا پیپرزمیں شامل ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے سابق ملٹری سیکرٹری لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ شفاعت اللہ شاہ کے نام بھی آف شور کمپنی نکلی ہےانہوں نے آف شور کمپنی کے ذریعے لندن میں ایک مہنگا اپارٹمنٹ خرید رکھا ہے۔ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ افضل مظفر کے بیٹے کے نام بھی ایک آف شور کمپنی نکلی ہے۔ جنرل ریٹائرد مقبول احمد کے داماد نے آف شورکمپنی رجسٹرڈ کرائی تھی جو رئیل سٹیٹ کے کاروبار کے لیے کرا ئی گئی تاہم بعد میں اس کمپنی کے ذریعے روس سے ایل پی جی امپورٹ کی گئی اور اس ایل پی جی پر ہونے والا منافع ملک میں لا نے کی بجائے اس سے دوبارہ بیرون ملک ہی سرمایہ کاری کی گئی اور اس سے ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا گیایہاں یہ بھی واضح رہے کہ اگر قانون کے مطابق آف شور کمپنی ڈکلیئر کی گئی ہو اور وہ کمپنی کسی غیرقانونی کام کیلئے استعمال نہ ہو تو آف شور کمپنی بنانا بذات خود کوئی غیرقانونی عمل نہیں ہے۔
