پی ایم ایل این لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کرگئے۔

لاہور (نیوزٹویو) مسلم لیگ نون لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کرگئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کچھ عرصے سے علیل تھے۔لاہور میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما پرویز ملک کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہواہے۔ انہیں اکرم میڈیکل کمپلیکس لایا گیا تھا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز ملک مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کے بہت قریب تھے۔ پارٹی میں ان کی تجاویز کو بھی بہت زیادہ اہمیت دی جاتی تھی۔مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز ملک کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم سلجھے ہوئے پارلیمنٹرین اور مثبت سوچ کے حامل شخص تھے۔واضح رہے کہ پرویز ملک این اے 133 لاہور سے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی تھے جبکہ ان کے بیٹے اور اہلیہ بھی رکن قومی اسمبلی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں