پی ڈی ایم سربراہی اجلاس پرویز ملک کی وفات کے باعث ملتوی ،اجلاس میں ڈاکٹر عبدالقدیر،پرویز ملک اور سکندر حیات کے لیے فا تحہ خوانی

اسلام آباد(نیوزٹویو) اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک الا ئنس( پی ڈی ایم) کا اجلاس  مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما  اور نواز شریف کے قریبی سا تھی پرویز ملک  کے انتقال کے باعث ملتوی کردیا گیا۔اجلاس میں تمام قائدین نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم اور پرویز ملک مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی

 جمعیت علما ئے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہونا تھا تمام قائدین بھی موجود تھے نواز شریف اور شہباز شریف ویڈیو لنک پر موجود تھے جبکہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر قائدین بھی اجلاس میں موجود تھے اجلاس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان ، سردار سنلکندر حیات اور پرویز ملک کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اورڈاکٹر قدیر خان کو پاکستان کا قومی اور ریاستی ہیرو قرار دیا گیااجلاس کے توسط سے ڈاکٹر قیدیر خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیامتفقہ فیصلہ ہی ڈی ایم کی قیادت نے کیا کہ ان اموات کی وجہ سے پی ڈی ایم کا اجلاس ملتوی ہو گا پی ڈی ایم کاآئندہ اجلاس 18 اکتوبر کو ہوگا جبکہ 16اکتوبر کو پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ ہو گا انہوں نے بتایا کہ آج کا اجلاس سوگ کے باعث  جس ایجنڈا سمیت ملتوی کیا گیا اگلا سربراہی اجلاس اسی ایجنڈے کے تحت 18 اکتوبر کو ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں